فیشن شو میں ماڈلز نے میلہ لوٹ لیا

فیشن شو میں ماڈلز نے میلہ لوٹ لیا


اسلام آباد ( 24نیوز )عورت ہو یا مرد وہ ہمیشہ خوبصورت نظر آنا پسند کرتا ہے،اپنی خوبصورتی کو بڑھانے کیلئے وہ اپنے کپڑوں،جوتوں ،ہیئر سٹائل کا خاص خیال کرتے ہیں،خواتین تو چاہتی ہیں کہ ان کا فیشن ایسا ہوکہ دیکھنے والوں کی نظریں ان پر جم جائیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسی کمی کو پورا کرنے کیلئے فیشن انڈسٹری والوں نے دلکش فیشن شو کا انعقاد کیا جس میں دیدہ زیب ملبوسات کی نمائش کی گئی،خوبصورت ماڈلز نے ریمپ پر جلوے بکھیرے جنہیں دیکھنے والے تکتے ہی رہ گئے۔

منفرد ڈیزائن، دلکش ملبوسات، پرکشش ادائیں اورساتھ میں موسیقی کا تڑکا، اسلام آباد میں ہوئے فیشن شو میں یہ سبھی رنگ،خوب نظر آئے،فیشن شو میں حسین ماڈلز کے جلوو¿ں سے حاضرین محظوظ ہوئے،ماڈلز نے خود بھی خوب انجوائے کیا۔

شو میں جہاں موسیقی موجود تھی وہیں نوجوان ماڈلز کی جانب سے کیٹ واک بھی کی گئی جس پرماڈلز نےحاضرین سے خوب دادسمیٹی۔