تاریخ فیصلہ کرے گی کون غلط تھا اور کون صحیح :فواد چودھری

تاریخ فیصلہ کرے گی کون غلط تھا اور کون صحیح :فواد چودھری


اسلام آباد( 24نیوز )وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ تاریخ فیصلہ کرے گی کون غلط تھا اور کون صحیح ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ پر ایک ٹوئیٹ میں کہا ہے کہ پاکستان نے ایک بار پھر اپنے طرز عمل سے ثابت کیا کہ وہ جنوبی ایشیا میں امن چاہتا ہے اور کون ہے جو اس میں مخلص نہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان امن کا واضح حامی ہے،کرتارپور سرحدی راہداری کا کھلنا ایک نئی تاریخ رقم کر رہا ہے، تاریخ ان لوگوں کے بارے میں فیصلہ دے گی جو غلط طرف کھڑے تھے۔

یاد رہے وزیر اعظم عمران خان 28نومبر کو کرتار پور بارڈر کھولنے کا سنگ بنیاد رکھیں گے،اس موقع پر ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں دونوں ممالک کی اہم شخصیات کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے،بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج ،بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے شرکت کرنے سے انکار کردیا ہے۔