نجی فیکٹری سے گاڑیوں کی برآمدگی کا معاملہ، دفتر خارجہ سے ریکارڈ طلب

 نجی فیکٹری سے گاڑیوں کی برآمدگی کا معاملہ، دفتر خارجہ سے ریکارڈ طلب


راولپنڈی (24نیوز) راولپنڈی کے قریب ریڈکوٹیکسٹائل ملزسے لگژری گاڑیوں کی برآمدگی کامعاملے میں دفترخارجہ سے گاڑیوں کا ریکارڈ مانگ لیا گیا، مالک سیف الرحمان کوبھی خط لکھ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پیر اور منگل کی درمیانی شپ کسٹم انٹیلی جنس نےبڑی کارروائی کرتے ہوئےسیف الرحمن کی روات کلرسیداں روڈ پر مل سے متعدد نان کسٹم گاڑیاں برآمد  کیں،  جس ے بعد کسٹم انٹیلی جنس نے گاڑیوں کی تصدیق کیلئے دفترخارجہ سے ریکارڈ مانگ لیا۔ حکام نے دستاویزات کے لئے مالک سیف الرحمان کو بھی خط لکھا ہے۔ گاڑیوں پر قطر کی نمبر پلیٹس کی تصدیق کے لئے محکمہ ایکسائز سے بھی تفصیلات مانگی گئی ہیں۔

مقامی افراد کا دعوی ہےکہ الیکشن سے قبل یہاں 60 سے 70 گاڑیاں موجود تھیں جو الیکشن سے قبل سیاسی افراد کو تحفے میں دی گئیں۔کسٹم حکام کا دعویٰ ہےکہ نان کسٹم گاڑیاں اور مل سابق چیرمین قومی احتساب بیورو سیف الرحمان کی ملکیت ہیں, گاڑیوں پرنمبر پلیٹ قطرکی لگی ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔