قبضہ مافیا نے صدر مملکت کو بھی چونا لگادیا

قبضہ مافیا نے صدر مملکت کو بھی چونا لگادیا


کراچی (24نیوز)  قبضہ مافیا نے صدرمملکت کوبھی نہ بخشا اورپلاٹ ہڑپ کرلیا۔پہلے پلاٹ کی کٹنگ کی گئی،نمبرتبدیل ہوئے اورپھر زمین فروخت کردی گئی, ڈاکٹرعارف علوی نے ڈی جی کے ڈی اے کے نام درخواست جمع کرائی لیکن کچھ نہ ہوا.

کراچی میں قبضہ مافیا بے لگام ,گلستان جوہر میں قابضہ مافیا نے صدر مملکت عارف علوی کا پلاٹ بیچ ڈالا۔صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انیس سو اٹھتہر میں 50 ہزار روپے میں چار سو گز کا پلاٹ خریدا تھا جس کو قابضہ مافیا نے صفحہ ہستی ہی مٹا دیا .کے ڈی اے حکام کی ملی بھگت سے ہونے والی کارروائی کی گئی , پہلے پلاٹ کی کٹنگ کی گئی، نمبر تبدیل ہوئے اور پھر زمین فروخت کردی گئی۔

صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پلاٹ کا قبضہ حاصل کرنے کےلیے کے ڈی اے کو درخواست بھی جمع کرائی لیکن تاریخ تو مل رہی ہے مگر پلاٹ نہیں مل رہا.

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔