میرے بیان کو زلزلے سے جوڑ کر غلط رنگ دیا گیا:فردوس عاشق اعوان



اسلام آباد(24 نیوز)معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے اپنے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے بیان کو زلزلے کے ساتھ جوڑ کر غلط رنگ دیا گیا، ایک مخصوص میڈیا گروپ نے میرے بیان کو توڑمروڑ کر پیش کیا۔

معاون خصوصی اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  میرے کل کے بیان کو زلزلے کیسا تھ جوڑا گیا،جسکی مذمت کرتی ہوں، ایک مخصوص میڈیا گروپ نے میرے بیان کو توڑمروڑ کر پیش کی، مقبوضہ کشمیر میں بھارت ریاستی دہشتگردی کر رہا ہے، اس مشکل گھڑی میں سب کا متحد ہونا ضروری ہے، مشکلات کا مقابلہ قوم متحد ہو کر کرتی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ڈویژنل ہسپتال میر پورمیں اب تک500زخمی لائے گئے، زلزلے میں اب تک 24افراد جاں بحق ہو چکے ہیں،حکومت اور آزاد کشمیر کی حکومت کا کام قابل تحسین ہے، ڈویژنل ہسپتال میں پورٹ ایبل ایکسرے مشین جلد فراہم کر دی جائیگی، جب بھی اس قوم پر کوئی مشکل یا آفت آتی ہے تو سب متحد ہو جاتے ہیں، ہم سب کو سیاست سے بالاتر ہو کر زلزلہ متاثرین کی مدد کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہا ہے کہ زلزلے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو معاوضے کی ادائیگی کیلئے لائحہ عمل بنایا جائیگا ،حکومت پاکستان متاثرین کو ہر ممکن امداد فراہم کرے گی،مید ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے کشمیری بھائیوں کی مدد کرینگے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer