بچوں نے بلی کھو جانے پر رو رو کر بُرا حال کر لیا

بچوں نے بلی کھو جانے پر رو رو کر بُرا حال کر لیا


لاہور (24نیوز) دو بچوں کی پالتو بلی کھو گئی، جس پران کا رو رو کر براحال ہے۔

ہوا کچھ یوں کہ بلی ٹہلتے ٹہلتے گھر سے باہر نکلی۔ راہ گزر ایک فیملی کو بھا گئی۔ انھوں نے بلی کو اٹھایا اور ساتھ لے گئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں سب کچھ واضح ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک خاتون کے چار خاوند

معصوم بچوں نے معصوم سا مطالبہ کر دیا۔بچوں نے کہا کہ ان سے سارے پیسے لے لیں لیکن بلی واپس کر دیں۔

بچوں کے والد نے پولیس اسٹیشن میں بلی کی گمشدگی کی رپورٹ درج کرا دی ہے، لیکن جب تک بلی نہیں ملتی بچے افسردہ ہی رہیں گے۔