ورلڈ کپ 2019 کا شیڈول جاری، پاک بھارت مقابلہ کب ہو گا؟

ورلڈ کپ 2019 کا شیڈول جاری، پاک بھارت مقابلہ کب ہو گا؟


24 نیوز: کرکٹ کی سب سے بڑی جنگ کے لیے شائقین تیار ہو جائیں۔ ورلڈکپ 2019 میں پاک بھارت زور کے جوڑ کی ''ڈیٹ فِکس'' ہو گئی۔ روایتی حریف 16 جون کو مدمقابل ہوں گے۔ ورلڈ کپ 2019 کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔

ورلڈکپ 2019 میں 16جون کو پاک بھارت ٹیموں میں کرکٹ کی جنگ ہو گی، مانچسٹر کےاولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں روایتی حریف ان ایکشن ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈیرن سیمی کا پاکستان آنے کا اعلان

ایونٹ1992 کے ورلڈ کپ کی طرح راؤنڈ روبن کی طرز پر کھیلا جائے گا۔ تمام 10 ٹیمیں آپس میں لیگ میچ کھیلیں گی۔ 4 بہترین ٹیمیں سیمی فائنل میں جگہ بنائیں گی۔ میگا ایونٹ 30 مئی سے 14 جولائی تک انگلینڈ میں ہو گا۔ آسٹریلین ٹیم ٹائٹل کا دفاع کرے گی۔

ضرور پڑھیں: سعودی عرب میں ڈبلیوڈبلیوای گریٹسٹ رائل رمبل کے تاریخی مقابلے

واضح رہے کہ ٹورنامنٹ کے45 گروپ میچوں سمیت 48 میچ ہوں گے۔ یہ بھی خیال رہے کہ دس ٹیمیں ورلڈکپ ٹرافی کے حصول کی جنگ میں شرکت کریں گی۔ انگلینڈ 1975، 1979، 1983، 1999کے بعد ریکارڈ پانچویں بارمیگا ایونٹ کی میزبانی کرے گا۔