عباسی حکومت کیخلاف بڑا فیصلہ محفوظ

عباسی حکومت کیخلاف بڑا فیصلہ محفوظ


اسلام آباد( 24نیوز ) شاہد خاقان عباسی کی حکومت بھنور میں پھنس گئی،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایسے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا ہے کہ آدھی کابینہ کے فارغ ہونے کا خدشہ ہے۔
یاد رہے وزیر خارجہ خواجہ آصف کیخلاف نااہلی کی درخواست پر آج فیصلہ سنایا جائے گا جس کیلئے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،دوسری طرف اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے خصوصی مشیروں کی تقرری کے خلاف دائر درخواست کے قابل سماعت ہونے یا ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں:خواجہ آصف نا اہل ہوں گے یا نہیں؟ فیصلہ آج ہو گا

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے وزیراعظم کے خصوصی مشیروں کی تقرری کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی،درخواست گزار جی ایم چوہدری نے موقف اختیار کیا کہ وزیراعظم کے خصوصی مشیروں کی تقرری قومی خزانے پر بوجھ اور خلاف آئین ہے۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ مفتاح اسماعیل، آصف کرمانی، بیرسٹر ظفراللہ، مصدق ملک اور خواجہ ظہیر کی تقرری کو غیر آئینی قرار دیا جائے،وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل راجا خالد محمود عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایا کہ رولز آف بزنس کے تحت وزیراعظم کو اختیار ہے کہ خصوصی مشیروں کا تقرر کریں اور تقرری سے آئین و قانون کی کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ درخواست بدنیتی پر مبنی ہے اس لئے اسے ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کیا جائے۔عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔