ن لیگی حکومت اقتصادی اہداف حاصل کرنے میں ناکام

ن لیگی حکومت اقتصادی اہداف حاصل کرنے میں ناکام


اسلام آباد( 24نیوز ) مسلم لیگ ن کی حکومت کے اقتدار کا دور اپنے انجام کی طرف بڑھ رہا ہے، بجٹ سے پہلے اقتصادی جائزہ رپورٹ کے خد و خال نے حکومت معاشی ترقی کے دعوﺅں کا پول کھول دیا۔
رپورٹ کے اہم خدو خال کے مطابق رواں مالی سال کیلئے بیشتر اقتصادی اہداف حاصل نہیں کئے جاسکے،رپورٹ کے مطابق رواں سال اقتصادی ترقی 5.79 فیصد رہی، یہ شرح 12سال میں سب زیادہ ہے، کرنٹ اکاونٹ خسارے میں اضافہ ہوا، تو ایف بی آر کی ٹیکس وصولیاں 4 ہزار ارب روپے تک پہنچ گئیں۔
زرعی شعبہ کیلئے پیداوار کا ہدف 3.5 فیصدمقررہ تھا، جو 3.8 فیصد رہا، صنعتی سیکٹر کیلئے پیداواری ہدف 7.3 فیصد کے مقابلے میں 5.80 فیصد رہا، مینو فیکچرنگ سیکٹر کی پیداوار 6.24 فیصد رہی، سروسز سیکٹر کا پیدواری ہدف 6.44 فیصد کے مقابلے میں 6.43 فیصد رہا۔

یہ بھی پڑھیں:خواجہ آصف نا اہل ہوں گے یا نہیں؟ فیصلہ آج ہو گا
مالی سال 18-2017 میں تجارتی خسارہ 28ارب 60کروڑ ڈالر، برآمدات 24ارب 50کروڑ ڈالراور درآمدات 53ارب 10کروڑ ڈالر رہیں۔ کرنٹ اکاو¿نٹ خسارہ 13ارب 70کروڑ ڈالر رہا۔