آپ نے "سنجو" کا ٹیزر دیکھ لیا ہے؟


24 نیوز: بالی وڈ کے سٹار کھل نایک پر بننے والی فلم کی چند جھلکیاں چاہنے والوں کے لیے پیش کر دی گئیں،فلم ’’سنجو‘‘جون میں ریلیز کی جا رہی ہے،لیکن چاہنے والوں کا انتظار ابھی سے بڑھ گیا۔

تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کے سپر سٹارسنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کا ٹیزر ریلیز کر دیا گیا ہے۔1 منٹ 25 سکینڈ کے اس ٹیزر نے لوگوں کے دلوں میں ابھی سے بے چیینی پیدا کر دی ہے۔

علاوہ ازیں یہ فلم جو کہ ابھی جون میں ریلیز ہو گی لیکن اس کا انتظار ابھی سے شروع ہو گیا ہے اس فلم میں سنجے دت کا کردار بالی وڈ کے نامور اداکار رنبیر کپور کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ رنبیر کپور کے فلمی سفر کے لیے بھی یہ فلم بہت اہم ثابت ہو گی کیوں کہ رنبیر کی پچھلی فلمزان کے لیے کچھ زیادہ موزوں ثابت نہیں ہوئیں۔ فلم میں ادکار رنبیر کو سنجے دت کی جوانی سے لے کر اب تک کی زندگی کو نبھاتے ہوئے دیکھایا گیا ہے۔جس میں رنبیر بالکل سنجے دت کی طرح نظر آرہے ہیں۔

دوسری جانب فلم کے نام کا تنازعہ بھی حل ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق فلم کا کیا نام ہونا چاہیے اس سوچ بچار میں کافی ٹائم لگا لیکن ٹیزر ریلیز کرنے سے ایک دن پہلے ہی فلم کا نام ’سنجو‘ رکھا گیا۔