تین خاوندوں کی ایک بیوی یا کچھ اور، حیرت انگیز سچ سامنے آگیا

تین خاوندوں کی ایک بیوی یا کچھ اور، حیرت انگیز سچ سامنے آگیا


سیالکوٹ(24نیوز) مصباح کے ساتھ شادی کے مبینہ دعوے داروں کی کہانی میں نیا موڑسامنے آ گیا، 24 نیوز نے مصباح کوتلاش کرلیا اور حقائق سامنے لے آیا، 15 سال کی بچی پر اتنے سنگین الزامات کی اصل کہانی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں ایک لڑکی سے شادی کے چار دعویدار سامنے آگئے۔ کہانی نے میڈیا پر ہلچل مچا دی۔ ٹوئنٹی فور نیوز کی ٹیم مصباح کے گھر پہنچی اور حقائق سے پردہ ہٹا دیا۔ تحقیق کرنے پر انکشاف ہوا کہ مصباح ایک سیدھی سادی لڑکی ہے۔سازش کا اصل متحرک صابر نکلا، جعلی نکاح نامے کے ذریعے مصباح کو طلاق دلائی۔

یہ بھی پڑھیں:آصف علی زرداری کی نظریں کے پی کے پر ،کون شکار بننے کو ہیں تیار؟ 

 ٹوئنٹی فور نیوز سے گفتگو میں 15 سالہ مصباح نے دعویٰ کیا کہ 2017 میں اس کا نکاح عاطف نواز سے ہوا۔ صابر نے اس سے شادی کیلئے یہ سار کھیل رچایا۔ تحقیق کرنے پر یہ بھی معلوم ہوا کہ صابر نے مصباح کے ہمسائیوں سے تعلقات استوار کئے اور وہاں آنے جانے لگا۔ مصباح کی ماں نے بیٹی کو صابر کے شر سے بچانے کیلئے مصباح کا نکاح عاطف نواز سے کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:آپ نے "سنجو" کا ٹیزر دیکھ لیا ہے؟ 

 صابر کو صبر نہ آیا۔ صابر نے عاطف کو بتایا کہ مصباح اس کی منکوحہ ہے۔ لہٰذا وہ مصباح کو طلاق دے۔صابر نے معاملے کو مزید الجھانے کیلئے مصباح سے نکاح کے دو اور بھی دعویدار تیار کرلئے۔کیس اس وقت لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے۔