کراچی میں بوٹی مافیا بے لگام


کراچی (24نیوز) انٹر میڈیئٹ کے امتحانات کے دوران نقل مافیا کا راج برقرار ہےآج بھی گیارہویں جماعت کا میتھمیٹکس کا پرچہ شروع ہونے سے قبل ہی آؤٹ ہوگیا۔

 تفصیلات کے مطابق امتحانی مراکز میں پابندی کے باوجود موبائل فون کا استعمال جاری۔ انٹر میڈیئٹ امتحانات کے دوران گیارہویں جماعت کے میتھمیٹکس کا پرچہ شروع ہوتے ہی آؤٹ ہوگیا۔پرچہ شروع ہونے کا وقت ساڑھے 9 بجے کا تھا۔ پرچہ 10 منٹ بعد ہی حل شدہ جوابات کے لیے باہر بھیجا گیا۔ اس سے قبل انٹرمیڈیٹ کے دو پیپر آؤٹ ہو چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:امتحانی پرچہ آوٹ ہونے کا سلسلہ جوں کا توں، زولوجی کا پرچہ مراکز سے باہر
 
کراچی میں انٹر بورڈ کے امتحانات کے دوران پرچے آؤٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔ بارہویں جماعت کا اسٹیٹکس کا پرچہ بھی آؤٹ ہو گیا۔ دوپہر دو بجکر پندرہ منٹ شروع ہونے والا پرچہ آوٹ ہو گیا۔ باریویں جماعت اسٹیسٹکس کا پرچہ سوشل میڈیا کی زینت۔