فلمی شائقین کیلئے بری خبر آ گئی


24 نیوز:ایوینجرز سیریزکی آنے والی نئی فلم دی انفینیٹی وار،مارول دنیا کے کچھ کرداروں کے لیے قبر ثابت ہوسکتی ہے، ایوینجرزدی انفینیٹی وارکے شائقین اپنے پسندیدہ کرداروں کی قربانی کاکڑواگھونٹ پینے کو ہوجائیں تیار، نئی فلم میں ایسا کیا ہونے جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایوینجرزایک بار پھر بڑی اسکرین پر تہلکہ مچانے کو ہے تیار لیکن اس سیریزکی چوتھی فلم کیپٹن امریکہ اورآئرن مین کی قبرثابت ہوگی۔ سیریزکی نئی فلم ایوینجرزدی انفینیٹی وارمیں 20سپرہیروزکی بھاری بھرکم فوج طاقتوردشمن کے خلاف کارنامےتو کرتے دکھائی دےگی۔لیکن ساتھ ہی ایوینجرزمداحوں کواپنے پسندیدہ سپرہیروزمیں سے کچھ کی قربانی بھی برداشت کرنا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:آپ نے "سنجو" کا ٹیزر دیکھ لیا ہے؟ 

 مارول اسٹوڈیو کے صدر کیون فائی بھی مارول کرداروں میں کمی کااشارہ کرچکے ہیں ۔ان کاکہناتھا اس فلم میں جو بھی مرے گا وہ ہمیشہ کے لیےہی مر جائے گا۔

تہلکہ خیز ایوینجرزسیریز کی چوتھی قسط میں آئرن مین اورکیپٹن امریکہ آخری دفعہ دنیا کے بقاکی جنگ لڑتے دکھائی دیں گے۔ سپرہیروزکاہرکارنامہ شائقین کی یادوں کاحصہ بن جائے گا۔ ایوینجرزسپرہیروزگروپ کوگارڈینز آف گلیکسی کانقصان بھی برداشت کرناپڑسکتاہے۔نبولاکے چاہنے والو ں کواس جدائی بھی برداشت کرنی پڑسکتی ہے۔