ڈرگ ایسوسی ایشن کی پنجاب بھر میں ہڑتال،  ادویات نہ ملنے پر مریض پریشان


 ڈرگ ایکٹ میں ترمیم کیلئے پنجاب ڈرگسٹ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن کی ہڑتال جاری ہے۔ ہڑتال کےباعث لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں میڈیکل اسٹورز، میڈیسن مارکیٹیں بند رہیں۔

تفصیلات کے مطابق دوائیں نہ ملنے سے مریض اسپتالوں میں جاں بہ لب ہیں تو ان کے لواحقین دوائوں کی تلاش میں سڑکوں پر خوار ہورہے ہیں۔ ایسوسی ایشن نے مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رکھنے کی دھمکی دی ہے۔ڈرگ ایکٹ 2017 میں ترمیم کے معاملے پر پنجاب ڈرگسٹ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن ہوئی سراپا احتجاج۔ ایسوسی ایشن نے پنجاب بھر میں ہڑتال کا کر دیا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد کے شہریوں پر مچھروں کا حملہ
 
ہڑتال کی کال پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں تمام فارما سیوٹیکل مینو فیکچرز، کیمسٹ اورہول سیلرز نے کاروباری سرگرمیاں بند کرکے غیر معینہ مدت کیلئے شٹر ڈائون کر دیا۔پاکپتن، ملتان، حافظ آباد، ڈیرہ غازی خان، اوچ شریف، قصور، فیصل آباد اور نارووال سمیت دیگر پنجاب کے دیگر شہروں میں میڈیسن مارکیٹیں، میڈیکل اسٹورز سمیت ہول سیلرز اورڈسٹری بیوٹرز نےکاروبار بند رکھا۔

پڑھنا نہ بھولیں:ملیریا جان لیوا مرض،اس سے کیسے بچا جائے؟
 
ہڑتال کےباعث ادویات نہ ملنے پر اسپتالوں میں داخل مریض اور ان کے لواحقین کو شدید پریشانی کا سامنا رہا۔ لوگ دوائوں کے حصول کیلئے دربہ در اور خاک بہ سر ہیں۔پنجاب ڈرگسٹ اینڈ کیمسٹ ایسوسی ایشن ذرائع کے مطابق صوبہ بھر میں ڈرگ ایکٹ کیخلاف مظاہرے کئے جائیں گے۔ ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈرگ ایکٹ 2017میں ترمیم کا ڈرافٹ منظور کیا جائے ورنہ ہڑتال جاری رہے گی۔