نئے بجٹ کے حوالے سے وزیر اعظم کو نواز شریف کا حکم نامہ مل گیا


اسلام آباد (24نیوز) حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے اور عوام کوریلیف دینے کی ہدایت کی ہے۔موجودہ وزیر اعظم نے سابق وزیراعظم سے ملاقات کی اور بجٹ کے حوالے سے مشاورت کی ہے۔

24نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف سے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ ن کے سینٹرعباس آفریدی کے فارم ہاؤس پر ملاقات کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال ، مسلم لیگ ن کے پارٹی امور اور بجٹ سمیت دیگر حکومتی امور ہر مشاورت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سیاسی کیرئیرختم ،خواجہ آصف نااہل ہوگئے 

دونوں رہنماؤں نے نگران وزیراعظم کے لیے ناموں اور اپوزیشن لیڈر سے ہونے والی مشاورت پر بھی بات چیت کی ۔ نوازشریف نے وزیر اعظم کو ہدایت کی کہ بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگایا جائے اور عوام کو ریلیف دیا جائے ۔جس پر وزیر اعظم نے یقین دہانی کرائی کہ بجٹ ٹیکس فری ہوگا۔ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل پر فوکس ہے ۔