شہزادہ ہیری،میگن مارکل کی شادی کی تاریخ طے

شہزادہ ہیری،میگن مارکل کی شادی کی تاریخ طے


24 نیوز: شہزادہ ہیری کی منگیتر اداکارہ میگن مارکل نے اداکاری کو چھوڑ دیا، اداکارہ میگن مارکل کی آئندہ ماہ کی 19 تاریخ کو برطانوی شہزادے ہیری سے شادی ہو رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میگن مارکل آخری بار ریچل زین کے کردار میں قانونی امور کے بارے میں بننے والے اس امریکی ڈرامے میں ظاہر ہوئیں جس کا ساتواں سیزن بدھ کو امریکہ میں ختم ہو گیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ میگن مارکل کی آئندہ ماہ کی 19 تاریخ کو برطانوی شہزادے ہیری سے شادی ہو گی۔ 2016 میں جب میگن مارکل اور شہزادہ ہیری کی منگنی اعلان کیا گیا تو 36 سالہ اداکارہ نے کہا تھا کہ وہ اپنی زندگی کا ’نیا باب‘ شروع کرنے سے پہلے اداکاری چھوڑ رہی ہیں۔شہزادہ ہیری کی منگیتر امریکہ میں معروف ٹی وی اداکارہ ہیں۔