خواجہ آصف کے حق میں شیریں مزاری کی بیٹی میدان میں آگئی

خواجہ آصف کے حق میں شیریں مزاری کی بیٹی میدان میں آگئی


24 نیوز: خواجہ آصف کی نااہلی پر شریں مزاری کی بیٹی ناخوش، پی ٹی آئی کی رہنماشریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری نے ناپسندیدگی کا اظہارکیا ۔

تفصیلات کے مطابق   خواجہ آصف کی نااہلی پرپی ٹی آئی کی رہنماشیریں مزاری کی بیٹی ایمان زینب مزاری نے ناپسندیدگی کا اظہارکیا۔ ٹویٹرپراپنے پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ غیرمنتخب لوگوں کی جانب سے منتخب لوگوں کونااہل کیا جانا نہ صرف خطرناک ہے بلکہ قوم کے مجموعی مینڈیٹ پربہت بڑا ڈاکا ہے۔ ہم ن لیگ اور پی ٹی آئی کے بہت سے لوگوں کو ناپسندکرتے ہیں۔ یہ ووٹرزکاحق ہے۔ان کی نمائندگی کون کرسکتاہے۔

یہ بھی پڑھیں: اقامہ لے ڈوبا، خواجہ آصف تاحیات نا اہل قرار 

واضح رہے کہ نواز شریف کے بعد خواجہ آصف کو بھی ہمیشہ کے لیے نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ جس پر پی ٹی آئی کی رہنما شریں مزاری کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کو شرم کرنی چاہیے حیا کرنی چاہیے اور قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔

خیال رہے کہ خواجہ آصف نے شیریں مزاری کو’’ ٹریکڑ ٹرالی‘‘ کہا تھا جس کا چرچا میڈیا میں کئی روز تک دیکھنے میں آیا۔