سرکاری ہسپتال یزمان کا عملہ علاج کے بجائے مریضوں کی دھلائی کرنے لگا


  بہاولپور(24نیوز) تحصیل یزمان میں ٹی ایچ کیواسپتال کاعملہ آپے سے باہرہوگیا۔ ہسپتال آنے والے شہری نے سوئے ہوئے عملے کی وڈیوبنائی جس پراسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بہاولپوریزمان میں تحصیل ہیڈ کوارٹرزاسپتال کاعملہ آپے سےباہر ہو گیا۔ سوئےہوئے عملےکی وڈیو بنانے پرشہری پرتشدد کیا گیا۔24 زرائع کے مطابق چولیستان کے علاقہ یزمان میں 3 دن پہلے کا واقعہ تھا، شہری 3 دن بعد جاگے اور ہسپتاک آئے تو اسی شہری کو پکڑ لیا  گیا اور شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب اسمبلی کے باہر ڈینگی ملازمین، پولیس میں جنگ چھڑ گئی

 دوسری جانبوزیراعظم نیشنل ہیلتھ پروگرام فیز 2 کے لیے 4 ارب روپے کا بجٹ رکھنے کی تجویز تیار کی گئی ہے۔صحت کے شعبے میں خصوصی اقدامات کے لیے گیارہ ارب 50 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے۔ حفاظتی ٹیکوں کی توسیع پروگرام کے لیے سات ارب 83 کروڑ روپے، نیشنل ٹی بی کنڑول پروگرام کے لیے 4 کروڑ روپے اور پاپولیشن ویلفیر پروگرام فاٹا کے لیے 7 کروڑ 88 لاکھ روپے محتص کرنے کی تجوی دی گئی ہے۔
پڑھنا نا بھولیں:ڈرگ ایسوسی ایشن کی پنجاب بھر میں ہڑتال،  ادویات نہ ملنے پر مریض پریشان
 
وزیراعظم نیشل ہیلتھ پروگرام کے لیے 2 ارب 40 کروڑ روپے، ہیپیٹاٹس کی روک تھام کے وزیراعظم پروگرام کے لیے 4 کروڑ روپے رکھنے اور اسلام آباد میں کینسر ہسپتال کے قیام کے لیے 66 کروڑ 50 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے

 

 

شازیہ بشیر

   Shazia Bashir   Edito