ایل او سی کی خلاف ورزی، بھارتی فورسز کی فائرنگ، دو شہری شہید: آئی ایس پی آر


24 نیوز: بھارت کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں جاری، بھارتی فورسز نے براملہ گاﺅں میں شہری آبادی کو نشانہ بناتے ہوئے دو شہریوں کو شہید جبکہ دو کو زخمی کر دیا۔ جواب میں پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی چوکیاں تباہ کر دیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی ایل اوسی پر بلااشتعال فائرنگ سے دو شہری شہید جبکہ دو زخمی ہو گئے ہیں۔

بھارتی فوج نے براملہ گاؤں میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ جہاں انہوں نے تھب اور بنچرین سیکٹر پر خود کار اسلحہ سے حملہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت پھر درندگی پر اتر آیا،گھروں پر گولیاں برسادیں،سات کشمیری شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے ما رٹر گولے اور اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل استعمال کیے۔ پاک فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو تباہ کر دیا۔