وزیراعظم کوگورنرپنجاب اوروزیراعلیٰ پر مکمل اعتماد ہے:نعیم الحق

وزیراعظم کوگورنرپنجاب اوروزیراعلیٰ پر مکمل اعتماد ہے:نعیم الحق


اسلام آباد(24نیوز)وزیراعظم عمران خان کےمعاون خصوصی نعیم الحق کاکہناہےکہ پارٹی عمران خان کی قیادت میں متحد ہے، صدارتی نظام کی طرف ہرگز نہیں جارہے،وزیراعظم کوگورنرپنجاب اوروزیراعلیٰ پر مکمل اعتماد ہے، ان کو تبدیل کیے جانےکی تمام خبریں جھوٹی ہیں۔

گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کی جانب سے گورنر ہائوس میں دیے جانے والے عشائے میں صدر مملکت عارف علوی، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق سمیت کابینہ اراکین نے شرکت کی،عشائیے سے روانگی کے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہنا تھا کہ تقریب میں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کو بھی مدعو کیا گیا تھا ،ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا ہے مگر وہ اپنی مصروفیت کی وجہ سے نہیں آسکے،انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین پارٹی کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

ایک سوال پر نعیم الحق کا کہنا تھا کہ اتحادی جماعت ق لیگ سےبھی اچھےتعلقا ت ہیں،جس طرح پرویزالہیٰ اسمبلی چلا رہے،وزیراعظم متعدد بار اسکی تعریف کرچکےہیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی میں چھوٹے موٹے اختلافات ہوجاتے ہیں،مگر تمام اراکین عمران خان کی قیادت میں متحد ہیں۔

نعیم الحق کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی بہت جلد بلدیاتی نظام کا نفاذ کرنے جارہی ہے ،حکومت پاکستان کی توجہ ترقیاتی کاموں پر مرکوز ہے،50 لاکھ گھر بنانے کے ساتھ ساتھ غریبوں کے پیلتھ کارڈ جاری کررہے ہیں۔

نعیم الحق نے کہا کہ صدارتی نظام کی طرف نہیں جارہے، تاہم موجودہ نظام میں ایسے قوانین موجود ہیں جو ترقی کی راہ میں حائل ہیں،،بہت جلد قومی اسمبلی میں 7 نئے قوانین لے کر آرہے ہیں جن کا مسودہ تیار ہے،،ان قوانین کا مقصد عوام کی فلاح و بہبود ہوگا۔ 

اظہر تھراج

Senior Content Writer