دارالصحت کو مکمل طورپر سیل نہ کیا جاسکا

دارالصحت کو مکمل طورپر سیل نہ کیا جاسکا


کراچی (24نیوز)کراچی میں مجرمانہ غفلت پر دارالصحت ہسپتال مکمل طور پر سیل نہ ہوسکا ، سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے انتظامیہ سے مزید ریکارڈ مانگ لیا، جبکہ تفتیشی حکام نے ہسپتال کے ٹرانسپورٹ اینڈ سیکویرٹی انچارج کو گرفتار کرلیا ۔

دارالصحت ہسپتال کی او پی ڈی اور ڈینٹل وارڈ کو سیل کئے ہوئے آج تیسرا روز ہے ، سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے ہسپتال میں کوئی نیا مریض داخل نہ کرنے کی ہدایت کی ہےجبکہ ہسپتال کے اندر تیس سے زائد مریض پہلے سے ہی داخل ہے ۔ 

دارالصحت ہسپتال انتظامیہ کو جمعرات کو ایک اور لیٹر موصول ہوا،جس میں سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے انتظامیہ سے مزید ریکارڈ مانگ لیا۔

دوسری جانب غلط انجکشن کیس میں نامزد ایک اور ملزم کو گرفتاکرلیا گیا ہے،ملزم ولید الرحمان ٹرانسپورٹ اینڈ سکیورٹی انچارج ہے،ملزم کو نشوا کے والد نے نامزد کیا تھا،تفتیشی حکام کے مطابق مقدمہ میں عامر چشتی اور شہزاد عالم سمیت ڈاکٹرعطیہ بھی مفرور ہیں۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer