ن لیگ کے تین ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل

ن لیگ کے تین ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل


 لاہور(24نیوز)ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی نے مسلم لیگ ن کے  تین ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل کردی۔

مسلم لیگ ن کے ارکان اسمبلی کی معطلی کا معاملہ، ڈپٹی سپیکر نے3 ارکان کی معطلی کا نوٹی فکیشن کردیا، معطل ارکان کے اسمبلی میں داخلے،اجلاس میں شرکت پرپابندی ہوگی۔ان ارکان اسمبلی میں عظمیٰ بخاری،پیر اشرف رسول اور رانا رئوف شامل ہیں،ڈپٹی سپیکر سے تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔

متن میں کہا گیا ہے کہ ارکان کوایوان کی کارروائی میں دخل اندازی سےروکاگیامگربازنہ آئے، رولز اور پروسیجر کے رول 210 کے تحت ارکان کی رکنیت معطل کی گئی۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer