نشوا کے والد کی حکومت سے درد بھری اپیل



کراچی (24نیوز)کراچی میں دارالصحت ہسپتال انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کے باعث جان گنوانے والی ننھی نشوا کے والد قیصر علی کا کہنا ہے کہ اگر کل شام تک ہسپتال مالکان اور انتظامیہ کو گرفتار نہیں کیا گیا، تو پھر اتوار کو احتجاج کیا جائے گا۔ریٹائر جج کی نگرانی میں اسپتال کے خلاف الگ انکوائری کمیشن بنانے کا بھی مطالبہ کردیا ۔

کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نشوا کے والد قیصر علی کا کہنا تھا کہ معاملے میں سست روی کو دیکھ کر لگتا ہے کہ اداروں پر گرفتاریوں کے حوالے سے دباؤ ہے، ہمارے تین مطالبات میں سے صرف ایک پر ہی عملدرآمد کیا گیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ نے ملاقات میں تمام مطالبات کو پورا کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی.

قیصر علی نے کہا کہ ہمارے دو مطالبات ہیں، جن میں پہلا مطالبہ ہسپتال کے مالکان اور انتظامیہ کی گرفتاری کا ہے جبکہ دوسرا مطالبہ ہے کہ ہسپتال کے خلاف انکوائری کمیشن ریٹائرڈ جج کی نگرانی میں بنایا جائے۔

پریس کانفرنس میں قیصر علی نے بتایا کہ دارالصحت ہسپتال میں بچوں کے لئے الگ ایمرجنسی موجود ہی نہیں ہے، اس بات کو ہسپتال کی جانب سے چھپایا گیا اور نشوا کی حالت بگڑنے کے بعد بھی اس کو کسی دوسرے ہسپتال منتقل کرنے نہیں دیا گیا۔

اظہر تھراج

Senior Content Writer