ڈالر نے دوبارہ پر نکالنے شروع کر دئیے

ڈالر نے دوبارہ پر نکالنے شروع کر دئیے


کراچی(24 نیوز)  اوپن مارکیٹ میں ڈالر تیس پیسے مہنگا ہو گیا تاہم انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں روپیہ مستحکم رہا۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں تھوڑا اتار چڑھاؤ  دیکھا گیا، ایکس چینج کمپنیز ایسوسی ایشن پاکستان کے مطابق کاروباری اوقات کے خاتمے پر اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت فروخت 30 پیسے کے اضافے سے 142 روپے 30 پیسے ہو گئی جبکہ یورو کی قیمت فروخت 159 روپے اور برطانوی پونڈ کی قیمت 184 روپے برقرار رہی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 141 روپے 39 پیسے برقرار رہی، یورو کی قدر بھی بغیر کسی کمی بیشی کے 157 روپے 55 پیسے رہی تاہم برطانوی پونڈ  کی قدر 38 پیسے کے اضافے سے 182 روپے 52 پیسے ہو گئی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer