راولپنڈی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، شیخ رشید کی لال حویلی مستثنیٰ قرار

راولپنڈی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن، شیخ رشید کی لال حویلی مستثنیٰ قرار


راولپنڈی (24 نیوز) وزیراعظم عمران خان کادونہیں ایک پاکستان کاخواب شرمندہ تعبیرنہ ہوسکا، راولپنڈی میں ایک طرف تجاوزات کیخلاف آپریشن کیاگیا تو دوسری جانب لال حویلی تجاوزات کاگڑھ بن گئی۔

تبدیلی سرکاربھی کوئی تبدیلی نہ لاسکی، نئے پاکستان میں بھی کمزور اور طاقت ور کے لیے الگ الگ قانون ہیں، وفاقی وزیرریلوے شیخ رشیداحمد کا  پبلک سیکریٹریٹ لال حویلی تجاوزات کا گڑھ بن گیا، شیخ رشید نے لال حویلی کے سامنے سے گزرنے والی سڑک پر تجاوزات قائم کر کے قبضہ جمارکھا ہےجبکہ  دوسری جانب کمزور کا پاکستان جہاں تجارتی مراکز کو تجاوزات کے نام گرادیا گیا ہے، تاجروں نے حکومت کے دوہرے معیار پر شدید تنقید کی۔

انتظامیہ لال حویلی سے تجاوزات کا خاتمہ کرنے میں ناکام ہے جب کہ اس حوالے سے موقف دینے سے بھی گریزاں ہے۔