حکومت نے رمضان میں ڈیوٹی کے نئے اوقات کار جاری کر دئیے

حکومت نے رمضان میں ڈیوٹی کے نئے اوقات کار جاری کر دئیے


اسلام آباد(24 نیوز) وفاقی حکومت نے رمضان میں ڈیوٹی کے نئے اوقات کار جاری کر دئیے جس کے مطابق پیر تا جمعرات سر کاری دفاتر صبح 9 بجے سے سہ پہر 3بجے تک کھلے رہیں گے ، جمعہ کو 9 بجے سے 1 بجے کام ہوگا۔

حکومت نے رمضان المبارک کیلئے دفتری اوقات کا شیڈول جاری کر دیاجس کے مطابق رمضان المبارک میں پیر تا جمعرات سرکاری دفاتر صبح 9 بجے سے سہ پہر ساڑھے 3 بجے تک کھلے رہیں گے ،جمعہ کو سرکاری دفاتر صبح 9 بجے سے 1 بجے تک کھلے رہیں گے،  چھ دن کام کرنے والے وفاقی اداروں کے اوقات کار 9 بجے سے دن 2 بجے تک ہوں گے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer