پنجاب کابینہ میں کون کون ہوگا؟وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس جاری

پنجاب کابینہ میں کون کون ہوگا؟وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس جاری


اسلام آباد(24نیوز) پنجاب کابینہ کا اعلان آج کیا جائے گا، کابینہ کے ناموں پر غور کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اہم اجلاس جاری ہے اور اس مقصد کیلئے  وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کوخصوصا آج اسلام آباد طلب کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ کا  اعلان آج متوقع ہے، وزیراعظم نے مشاورت کیلئے وزیراعلیٰ عثمان بزداراور نامزد گورنر چودھری سرور کواسلام آبادبلایا ۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں کابینہ کے ناموں پر غور کیا جارہا ہے۔اجلاس میں یاسمین راشد،عبدالعلیم خان،  میاں محمود الرشید، میاں اسلم اقبال، فیاض الحسن چوہان، راجابشارت اور دیگر شریک ہیں۔

ذرائع کے مطابق پہلے مرحلہ میں 15 وزیر اور 3 مشیر حلف اٹھائیں گے۔کابینہ کی حلف برداری 28 اگست بروز منگل کو گورنر چودھری سرورکےحلف کے بعد ہوگی۔

یاد رہے کہ دو روز قبل بھی وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات کی تھی جس میں انھوں نے  وزیر اعلیٰ کو کابینہ میں ارکان کی تعداد کم سے کم رکھنے کی نصیحت کی تھی اور اس سے متعلق دونوں میں اتفاق بھی ہوگیا تھا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔