حقیقی تبدیلی کے لئے شب و روز محنت کر نا ہوگی:وزیراعلیٰ پنجاب

 حقیقی تبدیلی کے لئے شب و روز محنت کر نا ہوگی:وزیراعلیٰ پنجاب


لاہور(24نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب سے تحصیل تونسہ کے معززین کے وفد کی ملاقات، وفد نے وزارت اعلیٰ کا منصب سنبھالنے پر سردارعثمان بزدار کومبارکباد دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار سے تحصیل تونسہ کے معززین کے وفد نے ملاقات کی،اس مو قع پروزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ قوم کی امیدوں کوپورا کرنے کیلئے شب و روز ایک کردیں گے،مسائل کے حل کے لئے وسائل کو بہتر طریقے سے استعمال کر یں گے۔

وزیراعلیٰ نے وفد کو بتایاکہ حقیقی ترقی اور خوشحالی کا سفر آپ کے تعاون کے بغیر ممکن نہیں ہوگا،نیا پاکستان ہر صورت بنے گا اورعمران خان ہی نیا پاکستان بنائیں گے،سب نے مل کر تبدیلی کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنا ہے۔گڈگورننس کے ذریعے کرپشن کا مستقل بنیادوں پر خاتمہ کریں گے۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔