نوازشریف کا نام ای سی ایل میں اس لئے ڈالا کہ کہیں ضمانت نہ مل جائے:عارف علوی

 نوازشریف کا نام ای سی ایل میں اس لئے ڈالا کہ کہیں ضمانت نہ مل جائے:عارف علوی


اسلام آباد(24نیوز) تحریک انصاف کے صدارتی امیدوار عارف علوی نے کہا  تلخیاں بھلاکرآگےبڑھناہے، نوازشریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں اس لئے ڈالا کہ کہیں ضمانت نہ مل جائے، پرویز مشرف کے ریڈ وارنٹ کے حوالے سے کابینہ کو فیصلہ کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق24نیوزکےپروگرام نسیم زہرہ 8میں گفتگو کر تے ہوئےتحریک انصاف کے صدارتی امیدوارعارف علوی نےقومی ہم آہنگی اوراتحادکی ضرورت پرزوردیا۔ان کا کہنا تھا کہ  ہم تلخیاں ختم کرکے تعمیری کام کرینگے،سیاستدانوں کو الفاظ کا چناؤ سوچ کرکرناچاہیے۔ نامزد صدارتی امیدوارعارف علوی کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف اور مریم نواز کا نام ای سی ایل میں اس لئے ڈالا کہ کہیں ضمانت نہ مل جائے ۔ پرویز مشرف کے ریڈ وارنٹ کے حوالے سے کابینہ کو فیصلہ کرنا ہوگا۔

علاوہ ازیں تحریک لبیک سے ملاقات پر وضاحت دیتے ہوئے ڈاکٹرعارف علوی کا کہنا تھا کہ اس جماعت کو 24سے25لاکھ ووٹ پڑا انہیں سا تھ رکھنا ضروری ہے ۔یہ پہلا باضابطہ رابطہ اور تحریک کامقصد صدراتی الیکشن بھی تھا۔