بہن کی دعا،بھائی کاعہد،ہندو برادری کا خوبصورت تہوار

بہن کی دعا،بھائی کاعہد،ہندو برادری کا خوبصورت تہوار


ٹھٹھہ(24 نیوز) دنیابھرکی طرح سجاول، ٹھٹھہ میں بھی ہندوبرادری اپنا پاکیزہ مذہبی تہوار’ ’رکھشا بندھن ‘‘جوش و جذبے سےمنارہی ہے،اس تہوار میں ایک بہن اپنےبھائی کی لمبی عمر کےلئے ہاتھ پر راکھی باندھتی ہے،جس سے بہن بھائی کے رشتے میں محبت پیار خلوص اور سچائی کا آغاز کیا جاتا ہے ۔

ہندو عقیدے کے مطابق رکھشا بندھن ایسا تہوار ہے جو بہن اور بھائی کے مقدس رشتے میں مزید محبتوں کے رنگ بھردیتا ہے۔ اس تہوار میں ایک بہن اپنے بھائی کی لمبی عمر اوراُس کی خوشحال زندگی کے دعاکرتی ہے جبکہ اُس کا بھائی اپنی کلائی پر راکھی بندھوا کر اپنی بہن کی حفاظت کا عہد کرتا ہے جس سے بہن اور بھائی کے رشتے میں محبت خلوص اور سچائی پیدا ہوتی ہے ۔

ہندو برادری  رکھشا بندھن کا تہوار بڑی دھوم دھام سے مناتے ہیں اسی لیے رکھشا بندھن کا تہوار قریب آتے ہی بازاروں میں رنگ برنگی اور خوبصورت راکھیوں سے دکانیں سج جاتی ہیں۔ رکھشا بندھن یا راکھی کا تہوار بہن بھائیوں کے پیار، ان کے خوبصورت اٹوٹ رشتے کا تہوار ہے جو دنیا بھر میں موجود ہندو برادری روایتی جوش و خروش سے منا تی ہے۔ راکھی کا تہوار یا رکھشا بندھن بھی ملنے ملانے اور گھر والوں کے ساتھ خوشیاں منانے کا موقع فراہم کرتا ہے۔