گلوکارہ آئمہ بیگ نے تمغہ فخر امتیاز حاصل کرلیا

گلوکارہ آئمہ بیگ نے تمغہ فخر امتیاز حاصل کرلیا


لاہور(24نیوز) معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے خواتین کو بااختیار بنانے کے شعبے میں دی گئی خدمات کے اعتراف میں فخر امتیاز حاصل کرلیا ۔ 

گورنر ہاؤس پنجاب میں منعقدہ پُروقار تقریب میں گلوکارہ آئمہ بیگ کو فخر امتیاز  سے نوازا گیا۔ گورنر پنجاب چودھری سرور نے انھیں ایوارڈ پیش کیا۔آئمہ بیگ نے 2017 میں کوک اسٹوڈیو سے شہرت پائی ۔  انھوں نے ساحر علی کے ساتھ گایا ہوا گانا "بازی" سے شہرت پائی ۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔