شمالی علاقوں میں برفباری اور ہلکی بارش سے سردی کی شدت بڑھ گئی


اسلام آباد (24 نیوز)  شمالی علاقوں کے پہاڑسفید ہوگئے،ہنزہ ،قلات، استور،مالم جبہ،چترال، گلگت ،کالام اور اسکردو میں شدید برفباری نے ہرچیزجمادی، سردی کی شدت بھی بڑھ گئی،لوگ گھروں میں محصورہوکررہ گئے،میدانی علاقوں میں بھی سردی بڑھنے کاامکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق شمالی علاقے شدید برفباری کی لپیٹ میں ہیں ہنزہ،مالم جبہ،اسکردو،چترال،کالام،کاغان،قلات اور دیگر علاقوں کے پہاڑی مقامات پر برفباری جاری ہے,شدید برفباری اور بارش کے باعث ہنزہ کادرجہ حرارت منفی 6، قلات، گوپس، استورمنفی 5، گلگت، اسکردومیں منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہے گا, تاہم پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں دھند پڑنے کا امکان ہے۔

ماہرین کا کہنا تھا کہ شہری سینے، کان، گردن اور سر کو ٹھنڈ لگنے سے بچانے اور گرم رکھیں ۔