کراچی میں اساتذہ کا دوسرے روز بھی احتجاج جاری

کراچی میں اساتذہ کا دوسرے روز بھی احتجاج جاری


کراچی (24نیوز)  کراچی پریس کلب پر سندھ بھر کے اساتذہ کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے ان کا کہنا تھا کہ جب تک مطالبات نہیں مانے جاتے احتجاج جاری رہے گا.

تفصیلات کے مطابق سندھ بھر کے اساتذہ کا احتجاج دوسرے روز میں داخل ہوگیا، اساتذہ مطالبات کی منظوری کے لئے پریس کلب کے باہر دھرنا دے کر بیٹھ گئے،احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا این ٹی ایس پاس اساتذہ کو مستقل کیا جائے۔

سندھ بھر کے اساتذہ نے مطالبات کی منظوری کے لئے بھوک ہڑتال کردی مظاہرین کا کہنا تھا کہ جب تک وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے مذاکرات نہیں ہوں گے احتجاج جاری رہے گا۔

ادھر گزشتہ روز ریڈ زون میں احتجاج کرنے والے24 سے زائد اساتذہ کو رات گئے رہا کردیا۔