سوئی گیس لوڈ شیڈنگ نے نئی نویلی دلہن کی جان لے لی

سوئی گیس لوڈ شیڈنگ نے نئی نویلی دلہن کی جان لے لی


اسلام آباد (24نیوز) سوئی گیس لوڈ شیڈنگ نے نئی نویلی دلہن کی جان لے لی،کمرے میں گیس بھرنے سے دلہن جاں بحق جبکہ خاوند بے ہوش ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ضیاء الرحمان اہلیہ کے ساتھ گھر میں موجود تھا ۔ دونوں کی شادی 8 روز قبل ہوئی تھی۔اہل علاقہ کے مطابق گیس لوڈشیڈنگ سے ہیٹر آن آف ہوا اور رات گئے ہلاکت ہو گئی واقع اٹک کی تحصیل حضرومیں پیش آیا, لواحقین کا کہنا تھا کہ لوڈشیڈنگ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کریں گے, جبکہ پولیس کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق یہ ایک حادثہ ہے۔