پاکستان،چین ،افغانستان کا دہشتگردی کیخلاف جنگ جاری رکھنے پر اتفاق


بیجنگ(24نیوز) پاکستان، چین، افغانستان سہہ فریقی وزرائے خارجہ اکا جلاس بیجنگ میں شروع ہوگیا ہے،تینوں ممالک کے مابین یہ پہلا سہہ فریقی وزرائے خارجہ اجلاس ہے۔

تفصیلات کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے پاک، افغان وزرائے خارجہ کو خوش آمدید کہا، سہہ فریقی وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی وزیر خارجہ خواجہ آصف کر رہے ہیں جبکہ افغانستان کی جانب سے صلاح الدین ربانی اجلاس میں شریک ہوئے۔تینوں ممالک کے درمیان یہ پہلا سہہ فریقی وزرائے خارجہ اجلاس ہے،اجلاس میں افغان امن عمل اور تینوں ملکوں کے تعلقات پر بات چیت ہوئی۔

اجلاس میں پاکستان چین اور افغانستان کا دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے پر اتفاق ہوا ہے جبکہ پاکستان کے وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا کہ مستقبل کی ترقی و امن ہم سب کے مفاد میں ہے ،ان کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان میں پائیدار امن کیلئےپر امید ہیں اور افغانستان پاکستان ایکشن پلان پر عملدرآمد کے منتظر ہیں۔

چینی اور افغان وزرائےخارجہ نے طالبان کو مزاکرات کیلئےدعوت بھی دی،افغان وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کی کوئی گنجائش نہیں۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں: