عمران خان اور طاہرالقادری کے درمیان ملاقات آج ہوگی


لاہور (24نیوز) لاہور سیاسی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا، سانحہ ماڈل ٹاؤن پر صوبائی قیادت کے استعفوں کیلئے مشترکہ حکمت عملی کی تیاری شروع، سیاسی کزنز آج سر جوڑ کر بیٹھیں گے، عمران خان اور طاہرالقادری کی ملاقات آج ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سانحہ ماڈل ٹاؤن پر صوبائی قیادت کے استعفوں کیلئے مشترکہ حکمت عملی کی تیاری شروع کردی گئی ہے جبکہ سیاسی کزن عمران خان اور طاہر القادری کی ملاقات آج متوقع ہے۔ ملاقات میں احتجاج اور اے پی سی سے متعلق امور زیر غور آئیں گے۔

ملاقات میں حکومت کیخلاف تحریک قصاص کے مختلف آپشنز پر غور ہو گا جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے استعفوں پر مشترکہ حکمت عملی کیلئے غور کیا جائے گا، ملاقات میں 31دسمبر کے بعد کی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔

ویڈیو دیکھیں :