قانون کےمحافظ بنےجانی دشمن،دکھڑاسنانےخاتون ٹوئنٹی فور نیوز پہنچ گئی


گجرات(24نیوز) ٹوئنٹی فور نیوز کی ٹیم ایس ایچ او کا موقف لینے پہنچی تو ایس ایچ او عارف بھاگا نے کیمرہ مین کو یرغمال بنا کر کیمرہ چھین لیا۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کی ستائی خاتون گجرات سے اپنا دکھڑا سنانے ٹوئنٹی فور نیوز کے دفترلاہور پہنچ گئی ،خاتون نے تھانہ کنجاہ کے ایس ایچ او پر الزام عائد کیا ہے کہ عارف بھاگا نے اسے اور اس کے بھائی کو نجی ٹارچر سیل میں تشدد کا نشانہ بنایااور رہائی کیلئے لاکھوں روپے رشوت بھی مانگی ہے۔

سب جاننے کے بعد ٹوئنٹی فور نیوز کی ٹیم ایس ایچ او کا موقف لینے پہنچی تو عارف بھاگا نےاپنی کرسی کا ناجائز فاہدہ اٹھاتے ہوئے کیمرہ مین کو یرغمال بنا کر کیمرہ چھین لیا اورتشدد کا نشانہ بنایا۔