دہشت گردی کے خاتمے کا عہد،286 سب انسپکٹرز،19خواتین کا بہترین دستہ تیار

دہشت گردی کے خاتمے کا عہد،286 سب انسپکٹرز،19خواتین کا بہترین دستہ تیار


اسلام آباد(24نیوز)وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی سہالہ پاسنگ آوٹ پریڈ میں شرکت، پنجاب پولیس کو عوام کےجان ومال کےتحفظ اور دہشت گردوں کے خاتمے کی ہدایت دی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی نےپنجاب فورس کو ہدایت کی کہ دہشت گردوں اورجرائم پیشہ افراد پر زمین تنگ کردیں لیکن معصوم اورمظلوم کی ہر صورت مدد کریں۔

دوسری جانب پولیس کےچاق و چوبند دستوں نے وزیر اعلی پنجاب کوسلامی دی اور پاس آوٹ ہونے والے تربیتی دستے نے دلکش انداز میں دہشت گردوں سے نمٹنے کیلئے فرضی مشقوں کا مظاہرہ کیا۔ بارودی مواد لگانے,100 فٹ بلندی سے چھلانگ لگانے کا عملی مظاہرہ بھی کیاگیا جبکہ پاس ہونے والے کیڈٹس نے دہشت گردی اور جرائم کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

 واضح رہے کہ سہالہ پاسنگ آوٹ کے زیر اہتمام تقریب میں آئی جی پنجاب عارف نوازسمیت دیگر اعلی پولیس و انتظامی افسران نےبھی شرکت کی۔