ابصار عالم کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری


لاہور (24نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے ابصار عالم کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا،تحریری فیصلہ 70صفحات پر مشتمل ہے تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ آئندہ چیئرمین پیمرا کی تعیناتی آتی میرٹ پر کی جائے جبکہ سلیکشن بورڈ کے ارکان کی تعیناتی میرٹ پر کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ نے ابصار عالم کی تعیناتی کالعدم کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے،جسٹس شاہد ترین کی جانب سے 70 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا گیا ہے,جس میں کہا گیا ہے کہ 11 نومبر 2015 اور 8 اپریل 2016 کا نوٹیفیکیشن کالعدم قرار دے دیا گیا ہے۔

فیصلے میں کہا گیا کہ آئندہ نئے چیئر مین پیمرا اور سلیکشن کمیٹی کے ارکان کی تعیناتی میرٹ پہ کی جائے۔