حکومت نے فاٹا کے خیبر پختنوخوا میں انضمام کا فیصلہ کرلیا

حکومت نے فاٹا کے خیبر پختنوخوا میں انضمام کا فیصلہ کرلیا


اسلام آباد (24نیوز)  حکومت نے فاٹا کے خیبر پختنوخوا میں انضمام کا فیصلہ کرلیا، فاٹا اصلاحات کمیٹی کی سفارشات پر عملدرآمد کے لیے میکنزم تیار کرلیا، حکومت نےاتحادیوں کو بھی راضی کرلیا،فاٹا انضمام سے آئندہ عام انتخابات میں صوبائی اسمبلی کی نشیتیں 23 ہوجائیںگی،وزیراعظم جلد فاٹا کے انضمام کا اعلان جلد کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے فاٹا اصلاحات کے معاملے پر جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور محمود خان اچکزئی کو راضی کرلیا ہے,ذرائع کا کہنا تھا کہ فاٹا کے انضمام پر تحفظات کے لیے سٹیک ہولڈر سے حمتی مشاورتی عمل جاری ہے,وزیر اعظم فاٹا کمیٹی پر عملدر آمد کے لیے جلد ایڈمنسٹریٹر کا تقرر کرینگے, فاٹا انضمام سے آئیندہ عام انتخابات میں صوبائی اسمبلی کی نشیتیں 23 ہوجائیں گی۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ فاٹا انتظامی امور سے متعلق متنازعہ شقوں پر قائم کمیٹی سٹیک ہولڈر سے رابطے کریگی۔ اور فاٹا پشاور ہائی کورٹ کے تحت ماتحت عدالتیں قائم کی جائیں گی۔ فاٹا اصلاحات بل منظور کرانے کے لیے قبل از وقت قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کیا جاسکتا ہے اسمبلی سے بل کی منظوری کے بعد فاٹا اصلاحات کمیٹی پر درجہ بدرجہ عملدرآمد کیا جائے گا,آئندہ عام انتخابات میں فاٹا کے منتخب نمائندوں کے زریعے ترقیاتی فنڈز کا اجراء کیا جائے گا۔

متعلقہ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ فاٹا اصلاحات پر عملدرآمد کے لیے چیف سیکرٹری کو چیف آپریٹنگ آفیسر کا درجہ دیا جائے گا اور فاٹا میں 15 ہزار فرنٹیر کانسٹبلری کے اہلکار سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ اور 10 سال کے لیے نیشنل فنانس کمیشن بھی قائم کرنے کی تجویز ہے۔