کراچی: جرائم پیشہ افراد کیخلاف کارروائیاں، 5 گرفتار


 کراچی (24 نیوز) شہر قائد میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیاں جاری۔ گارڈن کے علاقہ سے بھتہ خور گروپ کے تین کارندے گرفتار ۔ لیاقت آباد سپر مارکیٹ سے سیاسی تنظیم سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان بھی دھر لیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق گارڈن میں پولیس نے کارروائی کر کے بھتہ خور گروپ کے تین کارندوں کو گرفتار کر لیا۔ ملزماں میں خالد، ریاض اور دانیال شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق دو ملزمان نے ایک ریسٹورنٹ سے 20 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا۔ دوران تفتیش ملزمان نے ایک گروہ کا انکشاف بھی کیا جس کا سرغنہ انیل نامی ملزم ہے۔ پولیس انیل کی تلاش کے لیے چھاپے مار رہی ہے۔  پولیس کے مطابق ملزمان بھتہ خوری اور اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرنے کے بعد بلوچستان فرار ہوجاتے تھے۔

ادھر لیاقت آباد سپر مارکیٹ میں پولیس نے کارروائی کر کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان میں فرقان اور عمران شامل ہیں، ملزماں کا تعلق ایک سیاسی تنظیم سے ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان رضویہ اور ناظم آباد میں چار افراد کو قتل کرنے میں ملوث ہیں، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے۔