بابا وانگا کی مرنے سے قبل وصیحت کی بجائے پیشن گوئیاں

بابا وانگا کی مرنے سے قبل وصیحت کی بجائے پیشن گوئیاں


بلغاریا(24نیوز) نابینا خاتون باباوانگا نے مرنے سے قبل دو ہزار اٹھارہ کے اہم واقعات کی بھی پیش گوئی کی ،اس خاتون نے جو بھی پیش گوئی کی سچ ثابت ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دنیا سے متعلق کئی پیش گوئیاں کرنے والی بلغارین نابینا خاتون بابا وانگا خود تو1996 میں انتقال کر گئیں مگر مرنے سے قبل کئی دہائیوں کی پیش گوئیاں کرگئی ہیں۔

باباوانگا نے اب تک جو بھی پیش گوئیاں کی ہیں وہ درست ثابت ہوئیں جس میں ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر حملے،سیاہ فام کے امریکی صدر بننے ،عرب ممالک میں انقلابی تحریکوں کی پیش گوئیاں بھی سچ ثابت ہوچکی ہیں۔ بابا وانگا کی ایک پیشگوئی کے مطابق 2018ء میں چین دنیا کی بہت بڑی معاشی قوت بن کر ابھرے گا اور کئی لحاظ سے امریکا کو پیچھے چھوڑ دے گا۔

اس کی یہ بھی پیش گوئی ہے کہ سن2154 میں جانورارتقا کے عمل سے گزرتے ہوئے نصف انسان بن جائیں گےجبکہ 2170میں زمین کو خشک سالی کا سامنا کرنا پڑے گا۔