بے شمار اساتذہ کو مضامین کی الف ب تک نہیں آتی: وزیرتعلیم سندھ

بے شمار اساتذہ کو مضامین کی الف ب تک نہیں آتی: وزیرتعلیم سندھ


کراچی (24 نیوز) معیار تعلیم کو بہتر کرنے کے بلند و بانگ دعوے محض دعوے، وزیر تعلیم سندھ کے سرکاری اسکولوں کے اساتذہ کے بارے میں حیران کن انکشافات، دو روز سے سراپا احتجاج اساتذہ اپنے مضامین کے بارے کچھ نہیں جانتے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک طرف اساتذہ کا احتجاج دوسرے روز بھی جاری ہے جبکہ دوسری جانب وزیر تعلیم سندھ کا نے کچھ ایسے انکشافات کیے ہیں جن کے بارے جاننے پر حیرت کا دائرہ وسیع سے وسیع ہوتا چلا جاتا ہے۔

وزیرتعلیم سندھ جام مہتاب نے انکشاف کیا کہ محکمہ تعلیم میں دس بارہ ہزار نہیں بلکہ بائیس ہزار سے زیادہ اضافی بھرتیاں کی گئیں۔ ان میں متعدد اساتذہ ایسے ہیں جنھیں اپنے مضامین کی الف ب تک نہیں آتی۔