آصف زرداری عوامی تحریک کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کریں گے


کراچی (24 نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی نے بڑا فیصلہ کر لیا۔ آصف علی زرداری عوامی تحریک کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین محمد آصف علی زرداری نے طاہرالقادری کی جانب سے اعلان کردہ آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا اعلان کر دیا۔ سابق صدر کے ساتھ اے پی سی میں ایک خاص وفد بھی جائے گا۔

پارٹی ذرائع کے مطابق یہ اعلان سی ای سی کے ایک اہم اجلاس میں کیا گیا۔ یاد رہے کہ طاہر القادری نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قصاص کے حوالے سے اے پی سی کا اعلان کر رکھا ہے جس میں آصف علی زرداری نے شرکت کی اعلان کیا ہے۔