چیتنا یادیو کے جوتوں میں مشکوک مواد موجود، دفتر خارجہ کی تصدیق


اسلام آباد (24 نیوز) کلھبوشن کی اہلیہ کے جوتے واپس نہ کیے جانے کےمعاملے پر ترجمان دفتر خارجہ نے 24 نیوز کی خبر کی تصدیق کر دی۔ کلبھوشن یادیو کی بیوی ‘‘ چیتنا یادیو ’’ کے جوتے میں دھات نما مشکوک چیز موجود تھی، جس پر متعلقہ ادارے تحقیقات کر رہے ہیں۔ پاکستان نے کلبھوشن یادیو کی والدہ اور بیوی سے ملاقات پر بھارتی الزامات کوبھی مسترد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ پاکستان کی طرف سے چیتنا یادیو کو متبادل جوتے فراہم کیے گئے تھے۔ چیتنا نے جوتے کے علاوہ اپنے زیورات سمیت ہر چیز واپس ملنے کی تصدیق بھی کی۔

اہم خبر : کلبھوشن کے اہلِ خانہ 25دسمبر کو پاکستان آئیں گے،بھارت کا باضابطہ جواب

یہ بھی پڑھئے: ہمدردی کا جواب دہشتگردی، بھارت نے 3 پاکستانی فوجی شہید کر دیئے

ذرائع کے مطابق کلبھوشن یادیو کی والدہ اور بیوی سے ملاقات پر بھارتی الزامات کے حوالے سے ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ بے معنی اور بے مقصد لفظی جنگ میں نہیں پڑنا چاہتے۔ پاکستان کی واضح اور شفافیت پر مبنی حکمت عملی ان الزام کی نفی کرتی ہے۔ اگر بھارتی الزامات درست ہیں تو کلبھوشن کے اہل خانہ اور بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو میڈیا کے سامنے اسی وقت رکھنا چاہئے تھا۔

خاص خبر: والدہ، اہلیہ کی کلبھوشن سے ملاقات، پاکستان نے وعدہ نبھادیا:دفتر خارجہ