میرے خلاف فیصلہ سے ملکی ترقی رُک گئی: نواز شریف


لاہور (24 نیوز) سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ جب ہم آئے تو ترقی کی رفتار بہت زیادہ ہو گئی تھی، لیکن میرے خلاف فیصلہ آنے پر ترقی پھر رک گئی۔ تاہم کچھ سرمایہ کاروں کے مطابق ایسا نہیں ہے۔

لاہور میں کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ جب ہم اقتدار میں آئے تو جی ڈی پی میں ترقی کی شرح صرف 3 فیصد تھی۔ ہمارے دور میں 6 فیصد تک چلی گئی لیکن اب پتہ نہیں ملکی ترقی کا کیا حال ہوگا۔ اسٹاک مارکیٹ ملکی ترقی کا پیمانہ ہے۔

اہم خبر :نظریہ نواز شریف میں ایمپائر کی انگلی کا کوئی اختیار نہیں،مریم صفدر

معروف سرمایہ کار عقیل کریم ڈھیڈی کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہے کہ نواز شریف کے جانے سے اقتصادی صورتحال خراب ہوئی ہے۔ کچھ اعداد و شمار بہتر بھی ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت اب بھی ن لیگ کی ہے۔ صورتحال بہترہو یا خراب ذمہ داری ن لیگ پر ہی آئے گی۔

مزید دیکھئے: