مقتول علی رضا عابدی کی زندگی پر ایک نظر ۔ ۔ ۔

مقتول علی رضا عابدی کی زندگی پر ایک نظر ۔ ۔ ۔
who was ali raza abdi? سید رضا عابدی کون تھے


کراچی(24نیوز) کراچی میں ایک اورسیاسی رہنما نامعلوم افرادکی دہشت گردی کانشانہ بن گیا۔ قاتلانہ حملےمیں جاں بحق ہونےوالے ایم کیوایم پاکستان کےسابق ایم این اےعلی رضاعابدی کون تھے؟ 

سیدعلی رضا عابدی 6 جولائی 1972 کو کراچی میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم کراچی سے جبکہ امریکہ سے مارکیٹنگ کے شعبے میں ماسٹرز کیا۔ انہوں نے بطور کارکن اے پی ایم ایس او سے اپنے سیاسی سفر کا آغاز کیا۔ 2005 سے 2013 تک علی رضا عابدی ایم کیوایم سوشل میڈیا ٹیم کا حصہ رہے۔ 

2013 کے عام انتخابات میں علی رضا عابدی کراچی کے حلقہ این اے 251 سے بطور رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے جبکہ 2018 کے عام انتخابات میں ان کو وزیراعظم عمران خان کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد پارٹی میں جاری اختلافات کے باعث انہوں نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلی۔

ایم کیوایم کے مقتول رہنما سید علی رضا عابدی سوشل میڈیا میں بہت ایکٹیو تھے جبکہ سیاست کے علاوہ وہ اپنے ذاتی کارروبار سے بھی وابستہ تھے۔ 6 جولائی 1972 کو کراچی میں طلوع ہونے والا سید علی عابدی کا سورج 25 دسمبر 2018 کو اپنے گھر کی دہلیز پر غروب ہوگیا۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوایٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔