بینظیر بھٹو کی برسی پر حکومت نےخصوصی پروازیں بند کردیں

بینظیر بھٹو کی برسی پر حکومت نےخصوصی پروازیں بند کردیں


کراچی(24نیوز) حکومت نے بے نظیر بھٹو کی برسی پر خصوصی پرواز چلانے سے انکار کر دیا،رہنما پیپلزپارٹی نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ پی آ ئی اے برسی پر پرواز نہیں چلارہی، حکومت کا یہ اقدام قابل مذمت ہے.

 تفصیلات کے مطابق  حکومت نے بے نظیر بھٹو کی برسی پر خصوصی پرواز چلانے سے انکار کردیا، بے نظیر بھٹو کی برسی کے موقع پر پی آئی اے ہرسال خصوصی پرواز چلاتی تھی، نفیسہ شاہ کاکہنا تھا کہ پی آئی اے کے طریقہ کار کے مطابق دس دن پہلے خورشید شاہ نے تحریری درخواست کی تھی، جس پر انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے اب خصوصی پرواز نہ چلانے کا اعلان کیا ہے۔

نفیسہ شاہ کا مزید کہنا تھا کہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ پی آ ئی اے  بےنظیر بھٹو کی برسی پر پرواز نہیں چلارہی، خصوصی پرواز سے قائدین برسی کی تقاریب میں شرکت کے لیے جاتے تھے، حکومت کا یہ اقدام قابل مذمت ہے۔

واضح رہے کہ27 دسمبر صبح 10 بجے بے نظیر بھٹو کی گیارہ واں برسی دانوہ میں جوش و خروش سے منائی جائے گی، 27 دسمبر 2007 کو بے نظیر بھٹو لیاقت باغ میں انتخابی جلسے سے خطاب کرنے آئیں تو واپسی پر بیک وقت دھماکے اور گولیوں کی گونج نے منظر نامہ تبدیل کردیا ۔ بے نظیر ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئی تھیں ۔