نوازشریف سے ملاقات کیلئےدن مقرر

 نوازشریف سے ملاقات کیلئےدن مقرر


لاہور(24نیوز)  کوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف سےملاقات کیلئے دن مقررکردیاگیا ،سابق وزیراعظم کےرشتہ دار،وکلا ملاقات سےپہلے جیل انتظامیہ کوآگاہ کرینگے۔

تفصیلات کےمطابق العزیزیہ ریفرنس میں گرفتار سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کے لئے عدالت نےجمعرات کا دن مقرر کیا، ملاقات کے لئے آنے والے رشتہ دار اور وکلا جیل حکام کو اطلاع کریں گے، اجازت ملنے کی صورت میں ملاقات کرائی جائے گی، جبکہ  پارٹی لیڈر،دوست احباب کی ملاقات نوازشریف کےکہنےپرکروائی جائےگی،  نوازشریف سےملاقات کاٹائم صبح9سےدوپہر2بجے تک مقرر کیاگیا ہے ملاقات کیلئےآنیوالےعزیزاقارب نوازشریف کیلئےکھانےکی اشیا لاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے فلیگ شپ ریفرنس سے بری کردیا تھا اور العزیزیہ ریفرنس میں ان کو سات سال قید،اڑھائی کروڑ ڈالرجرمانہ کی سزا سنائی گئی تھی،نواز شریف نے عدالت سے استدعاکی تھی کہ مجھے لاہور کی جیل میں منتقل کیاجائے جس پر ان کو کوٹ لکھپت جیل میں رکھا گیا ہے۔