چائنیز قونصلیٹ کراچی پر حملہ میں ملوث عسکریت پسند کمانڈر مارا گیا

چائنیز قونصلیٹ کراچی پر حملہ میں ملوث عسکریت پسند کمانڈر مارا گیا


کابل( 24نیوزکراچی چائنیز قونصلیٹ پر حملہ کیس میں بڑی پیشرفت ہوئی، چائنیز قونصلیٹ کراچی پر حملہ میں ملوث ماسٹر مائنڈ افغانستان میں مارا گیا۔

ذرائع کے مطابق  کراچی چائنیز قونصلیٹ پر حملہ میں ملوثبلوچ عسکریت پسند کمانڈر اسلم بلوچ عرف اچھو  مارا گیا، افغانستان کےشہر قندہار میں گزشتہ روز ہونے والے ایک خود کش حملے میں کم از کم سات افراد ہلاک ہوئے، جس کے نتیجہ میں بلوچ عسکریت پسند کمانڈر اسلم بلوچ عرف اچھو 6دیگر کمانڈروں کے ساتھ مارا گیا،خود کش حملے میں اچھو کے قریبی ساتھی کریم مری، راستو، تاجو اور فرید کےمارے جانے کی اطلاع ہے۔

دہشت گرد اسلم اچھو بلوچستان کے علاقہ دالبندین میں چائینز شہریوں پر حملے میں بھی ملوث تھا، اسلم اچھو بلوچستان میں پاکستان مخالف کارروائیوں اور سرگرمیوں

اور قائدریذیڈنسی پرحملےمیں بھی ملوث تھا، گزشتہ ماہ کالعدم بی ایل اے نے کراچی میں چینی قونصل خانے پر حملہ کیا تھا، جس وقت حملہ ہوا اس وقت اس کا ماسٹر مائنڈ اسلم اچھو بھارت کے ایک ہسپتال میں زیر علاج تھا۔